آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔ گزشتہ روز انگلینڈ کیخلاف سڈنی ٹیسٹ میں انہوں نے 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اورکیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کر لئے، انہوں نے 111 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا، اس طرح وہ ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز سر گیری سوبرز کے ہم پلہ ہوگئے ہیں ،تیز ترین چھ ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ سر ڈان بریڈ مین کے پاس ہے جنہوں نے صرف 68 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔