سیمونا ہالپ نے شینزن اوپن ٹینس ویمنز سنگل ٹائٹل جیت لیا

رومانیہ کی سٹار کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ نے شینزن اوپن ٹینس ویمنز سنگل ٹائٹل جیت لیا، یہ ان کے کیریئر کا 16واں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں کیٹرینا سینیاکووا کو شکست دی۔ چین میں منعقدہ ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگل فائنل میں سیمونا ہالپ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینیاکووا کو زبردست مقابلے کے بعد 6-1، 2-6 اور 6-0 سے شکست فاش سے دوچار کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، یہ ان کے کیریئر کا 16واں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔

تعارف: newseditor