پاکستان کے کس کس کرکٹر کو انگلش کائونٹی کھیلنے کیلئے این او سی مل گیا


سات کرکٹرز کو پی سی بی نے انگلش سیزن میں مختلف کائونٹیز کی نمائندگی کرنے کیلئے این او سی جاری کردی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی مڈل سیکس، محمد رضوان سسیکس اور حسن علی لنکا شائر ، نسیم شاہ اور ظفر گوہر گلاسٹر شائر، محمد عباس ہیمپشائر اور اظہر علی وورسسٹر شائر کے لئے کھیلیں گے۔ کھلاڑیوں کو این او سی قومی ڈیوٹی کی کال پر حاضر ہونے کی شرط پر جاری کیا گیا ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز جون میں راولپنڈی میں دوبارہ شیڈول کی گئی ہے۔ اس کے بعد مین ان گرین اگلے مہینے دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کے لیے سری لنکا جائیں گے۔ قومی ٹیم نے جولائی کے آخر میں ہالینڈ کا دورہ کرنا ہے جس کے بعد 27 جولائی سے سری لنکا میں ایشیا کپ کھیلا جائے گا۔ کاونٹی سیزن 7 اپریل سے 29 ستمبر تک کھیلا جائیگا۔ ویٹالیٹی بلاسٹ میں شرکت کرنیوالے پاکستانی کرکٹرز کو بعد میں این او سی جاری کیا جائے گا ۔

error: Content is protected !!