کرکٹ
پہلےوارم میچ میں کامیابی
کرائسٹ چرچ میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کےپہلےوارم میچ میں نمیبیا کو 190 رنز سے شکست دے دی ۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم نے پہلے کھیلتے ہو ئے 297 رنز اسکور کیے، پاکستان کی جانب سے محمد محسن نے 102 ، محمد طلحہ نے 56 اور علی زریاب نے 51 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میںنمیبیا کی ٹیم صرف 107 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔