سخت سردی میں مارشل آرٹ کا شاندار مظاہرہ

کنگ فو کے ماہرچینی کرتب بازوں کا سخت سردی کے باوجود مارشل آرٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

یوں تو اکثر نوجوانوں کو مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن چین کے اِن نوجوانوں کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جو سخت سردی کی پرواہ کئے بغیر مارشل آرٹ کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں۔

چین کے صوبے ہینان سے تعلق رکھنے والے کنگ فو کے ماہر کھلاڑیوں نے خون جمع دینے والی سردی کے باوجود کرتب بازی کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے۔

واضح رہے کنگ فو کے یہ کھلاڑی خون جمع دینے والے سرد موسم کے باوجود روزانہ مارشل آرٹ کی پریکٹس کرتے ہیں اور موسم کی سختی کو کبھی اپنے شوق کے آڑے نہیں آنے دیتے۔

تعارف: newseditor