ڈاکار ریلی ، برطانوی موٹر سائیکلسٹ حادثے کا شکار

شمالی امریکا سے شروع ہونے والی ڈاکار ریلی میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ دفاعی چیمپئن برطانوی موٹرسائیکلسٹ ریس کے دوران سیم سڈرلینڈر حادثے کا شکار ہوگئے جبکہ کار ریس کا مرحلہ فرانسیسی ڈرائیور سیباستین لوئب نے جیت لیا۔ شمالی امریکا سے شروع ہونے والی ڈاکار کار ریلی میں جیت کیلئے زبردست اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں،

اونچے نیچے، دشوار اور پیچیدہ راستوں پر ڈرائیورز برتری کی کوشش کر رہے ہیں۔ دفاعی چیمپئن برطانوی موٹرسائیکلسٹ حادثے کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ کار ریلی میں فرانس کے سیباستین لوئب نے اپنی مہارت کا سکہ جمایا اور تیسرے مرحلے میں جیت سمیٹی۔ دفاعی چیمپئن فرانس کے سٹیفن پیٹرہینسل تیسری پوزیشن حاصل کرسکے تاہم مجموعی برتری پر ان کا قبضہ برقرار ہے۔

 

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!