بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے جنوبی افریقا کی ٹیم کا اعلان

جنوبی افریقا نے بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، ڈیل اسٹین کے زخمی ہونے کے بعد ڈین اولیور اور لنگی نگیدی کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

ڈیل اسٹین بھارت کے خلاف کیپ ٹائون میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انجری کا شکار ہو کر پوری سیریز سے باہر ہو چکے ہیں ان کی جگہ اولیور نے گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف ڈیبیو کیا تھا لیکن وہ جنوبی افریقی ٹیم کے مستقل رکن بننے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے

جبکہ 21 سالہ نگیدی نے ابھی تک کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا ،اعلان کردہ اسکواڈ کی قیادت فاف ڈیوپلیسی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملا، ٹیمبا باووما، تھیونس ڈی برون، کوئنٹن ڈی کوک، اے بی ڈی ویلیئرز، ڈین ایلگر، کیشپ مہاراج، ایڈن مرکرم، مورنے مورکل، کرس مورس، ایندائل فلکوایو، ورنن فلینڈر، کگیسو ربادا، ڈین اولیور اور لنگی نگیدی شامل ہیں۔

جنوبی افریقا نے ورنن فلینڈر کی عمدہ بالنگ کی بدولت بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔میزبان ٹیم اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 13 جنوری سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

 

تعارف: newseditor