نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کاتیسرا میچ ہفتے کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا ۔ شاہینوں کے پاس نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز بچانے کا آخری موقع ہے جس کیلئے قومی ٹیم نے ڈونیڈن میں بھرپور پریکٹس کی ۔دوسرے ون ڈے سے باہر ہونیوالیفخر زمان نے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی ڈونیڈن میں تیسرے ون ڈے کیلئے بھرپور تیاریاں کیں ۔انجری سے صحتیاب ہونیوالی فخر زمان بھی بیٹنگ کر کے وارم اپ ہوئے ۔ٹیم فزیو تھراپسٹ ویب سنگھ نے فخر کی انجری ٹھیک ہونے کا بتایا۔ کرکٹرز نے کوچز کی زیر نگرانی بیٹنگ ، بولنگ اور پھر فیلڈنگ کی پریکٹس کی .کھلاڑیوں نے گراونڈ کے علاوہ جِم میں بھی محنت کی ۔بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور سیریز میں واپسی کے لیے پرامید ہیں۔ڈنیڈن میں تیسرا ون ڈے ہفتے کو کھیلا جائے گا۔