اینجلیک نے سڈنی انٹرنیشنل ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

سٹار جرمن کھلاڑی اینجلیک کیربر نے سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگل ٹائٹل اپنے نام کر لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں ایشلے بارٹی کو شکست دے کر کیریئر کا 11واں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل حاصل کیا۔

آسٹریلیا میں منعقدہ ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگل فائنل میں اینجلیک نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلوی کھلاڑی ایشلے بارٹی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔گزشتہ روز اینجلیک نے کمیلا جارجی کی فتوحات کو بریک لگاتے ہوئے دوسری مرتبہ ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے کیلئے جگہ بنائی تھی۔

تعارف: newseditor