کنڈیشنز کو شکست کا جواز بنانا درست نہیں،انضمام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضام الحق کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز مختلف ضرور ہیں مگر اس کو شکست کا جواز بنانا درست نہیں ہے۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کے ابتدائی 3 میچز میں شکست سے دوچار ہوکر سیریز گنوا چکی ہے۔

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور  نے بھی کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کی باؤنسی وکٹوں کی وجہ سے پاکستانی بیٹسمینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

لیکن اب چیف سلیکٹر انضمام الحق نے میزبان ملک کی کنڈیشنز کو ذمہ دار ٹھہرانے کو غلط قرار دے دیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز مختلف ضرور ہیں مگر اس کو جواز بنانا درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیریز کے دوارن کوئی بیان دے کر کھلاڑیوں کا مورال مزید نہیں گراناچاہتا۔

چیف سلیکٹر سے جب صحافی نے شکست کی ذمہ داری قبول کرنے کا سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ سیریز ختم ہونے دیں پھر ساری ذمہ داری مجھ پر ڈال دینا۔

انہوں نے کہا کہ ماننا پڑے گا کہ ٹیم برا کھیلی ہے اور اس حوالے سے کپتان ہو یا کھلاڑی سب سے پوچھیں گے۔

 

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!