اٹیکرز الیون کو سخت مقابلے کے بعد شکست

شفاء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد نے اٹیکرز الیون راولپنڈی کو ایک سخت مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے ہرا دیا۔کیپیٹل جمخانہ کرکٹ گرائونڈاسلام آباد میں کھیلے گئے میچ اٹیکرز الیون کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔اٹیکرز الیون کی پوری ٹیم 24ویں اوورز میں 124رنز بناکرآئوٹ ہوگئی۔اٹیکرز الیون کی طرف سے شہباز، دانش اور وہاب نے بالترتیب 32،16اور 13رنزبنائے۔شفا ء انٹر نیشنل کی طرف سے عبدالباسط،محمدآصف، سید مدثر بخاری، فیصل اقبال اور شہباز افضل نے بالترتیب تین، دو، دو، دو اور ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔اسکے جواب میں شفاء انٹرنیشنل کی ٹیمنے مطلونہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر سکور پورا کرلیا۔ایک موقع پر شفاء انٹرنیشنل ٹیم کے چھ کھلاڑی 54رنز پر آئوٹ ہوگئے۔ لیکن پھر فیصل اقبال اور عمران نے ساتویں وکٹ میں71رنز بناکر ٹیم کو شاندار کامیابی سے ہمکنا ر کیا۔ فیصل اقبال نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں پرایک چھکے اورچار چوکوں کی مدد سے 45 ناٹ آئوٹ رنزبنائے ، اسکے علاوہ عمران نے 17ناٹ آئوٹ اورطارق شہزاد نے17رنز بنائے۔اٹیکرز الیون کی طرف سے سلمان نے تین کھلاڑیوں کو آئو ٹ کیا۔

 

تعارف: newseditor