پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی20 سیریز رواں برس مارچ کے آخر میں ہوگی، نجم سیٹھی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی20 سیریز رواں برس مارچ کے آخر میں ہوگی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دونوں ٹیمیں شارجہ میں 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلیں گی۔

 

 

بورڈ سربراہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کا دورہ آسٹریلیا منسوخ ہونے پر متبادل مصروفیت کے طور پر سیریز شیڈول کی گئی ہے، افغانستان کو ایشین کرکٹ کونسل ( اے سی سی) ریونیو میں برابر حصہ دینا خوش آئند فیصلہ ہے ہم اسکی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

قبل ازیں گزشتہ ماہ جنوری میں افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیلنے کےلیے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا۔

error: Content is protected !!