وزیرکھیل رائے تیمور خان بھٹی سے سٹینڈرڈ چارٹرڈ دوبئی میرا تھن 2020ء میں شرکت کرنیوالی ٹیم کی ملاقات

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)۔ وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت پنجاب رائے تیمور خان بھٹی سے پیر کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 24جنوری کو دبئی میںشروع ہونے والی سٹینڈرڈ چارٹرڈ میرا تھن 2020ء میں شرکت کے لئے روانہ ہونے والی 4رکنی ٹیم نے ملاقات کی،ٹیم میںعصمت اللہ نیازی، عامر خان، عامر شہزاد اور نسیم مسیح شامل ہیں

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ ٹیم جیت کے جذبے کے ساتھ میراتھن میں حصہ لے اور کامیابی حاصل کرکے ملک کا نام روشن کرے، کھلاڑیوں کے لئے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں، ہم سب کی دعائیں ان کے ساتھ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان میں سپورٹس کی سرگرمیاں تیز ہورہی ہیں ، غیرملکی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں اور ہمارے کھلاڑی بھی بیرون ممالک ہونے والے عالمی مقابلوں میں شرکت کررہے ہیں، پنجاب حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سپورٹس کے فروغ کے لئے کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کررہی ہے، کھلاڑی آگے بڑھیں اور کامیابیاں سمیٹیں۔اس موقع پر ٹیم مینجر و ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام رن فار پاکستان منعقد کی گئی تھی جس میں ممزار کلب دبئی کی عہدیداروں نے بھی شرکت کی تھی ، اس موقع پر ممزار کلب نے اعلان کیا تھا کہ ممزار کلب پاکستان کے کھلاڑیوں دبئی میں مدعو کرے گا۔

error: Content is protected !!