مسلسل ناکامیاں،کوہلی کا لہجہ تلخ ہو گیا

ویراٹ کوہلی کی انوشکا شرما سے شادی کیا ہوئی ۔۔وہ تو بھاؤ ہی کھانے لگے ۔ جنوبی افریقہ کے ہاتھوں مسلسل دوسرے ٹیسٹ کی شکست اور سیریز کے ہاتھ سے جانے کے بعدوہ پریس کانفرنس کے دوران آپے سے باہر ہوگئے ۔

صحافیوں کے سخت سوالوں کے جواب دینے کی بجائے الٹا انہوں نے سوالات کردیئے جس سے صو رتحال خاصی سنجیدہ ہوگئی۔

سنچورین پارک میں میچ پوسٹ پریس کانفرنس میں جب ان سے پوچھا گیا کہ حالیہ ٹیسٹ کھیلنے والی آپ کی بیسٹ الیون سائیڈ تھی تو کوہلی نے تڑک کر الٹا سوال کیا کہ تمہاری بیسٹ الیون سائیڈ کیا ہے؟

ان کو کہا گیا کہ یہ پچ بر صغیرایشیا کی پچز جیسی تھی، پھر کیوں ہارے تو کوہلی نے پھر غصیلے انداز میں کہا کہ ہم نتیجے کے لئے ہی صرف ٹیم سلیکٹ نہیں کرتے۔

صحافی کے اس سوال پر کہ آپ ٹیم میں تبدیلیاں کتنی کریں گے تو کپتان نے کہا کہ یہ دیکھو کہ ہم کتنے میچ جیتے ہیں، ان کو کہا گیا کہ وہ تمام اپنے ملک میں جیتے گئے تو بھارتی کپتان نے بڑے غرور سے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کہاں جیتے ہیں۔

ساتھ ہی کہا کہ میں یہاں تمہارے سوالوں کے جواب دینے بیٹھا ہوں نہ کہ تم سے لڑنے۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!