بھارتی کرکٹ بورڈ میں انتہا پسند بیٹھے ہیں،احسان مانی

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ میں انتہا پسند بیٹھے ہیں۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ میں انتہا پسند ہیں اور اب بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات ہوگی۔

ایک سوال پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ہماری خامیاں دورہ آسٹریلیا میں سامنے آگئی تھیں، ہمیں کرکٹ کو بین الاقوامی معیارپر لانا ہوگا، باؤلنگ لیب میں ہمارے بالرز کی تربیت ہوتی ہے، ہمارے پاس 7 سلیکٹرز ہیں اور سب کے سب کرکٹرز رہ چکے ہیں۔

error: Content is protected !!