انڈر 19ورلڈ کپ،پاکستان سری لنکا کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں داخل

واہنگری: انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

نیوزی لینڈ کے شہر واہنگری میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 48.2 اوورز میں 188 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جب کہ گرین شرٹس نے ہدف باآسانی 7 وکٹوں کے نقصان پر 44ویں اوور میں حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے علی زریاب آصف 59، زید عالم 28 اور محمد طہ 24 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ کپتان حسن خان 24 اور محمد موسیٰ 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کے رشمیکا نے 3، نپو ملنگا، لکشان، پراوین اور سنتوش گناتھیلاکا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سری لنکا نے بیٹنگ کی تو جہان دانیال 54 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ثابت ہوئے،دیگر کھلاڑیوں میں بندارا 37، لکشان اور آرچیگ 16،16 جب کہ کپتان مینڈس 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے سلیمان شفقت نے 3، شاہین شاہ آفریدی نے 2، ارشد اقبال، محمد زید عالم اور حسن خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر علی زریاب کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!