ڈیرہ غازی خان میں 50کروڑ روپے کی لاگت سے سپورٹس کے 12نئے منصوبے شروع

سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق جنوبی پنجاب میں بھی نوجوانوں کو سپورٹس کی جدید سہولتیں فراہم کررہے ہیں، ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 50کروڑ کی لاگت سے سپورٹس کے 12نئے منصوبے شروع کردیئے گئے ہیں، منصوبوں کی نگرانی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لے گی اور ترمیم بھی کریگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں سپورٹس کے زیر تعمیر تر قیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر غلام مرتضیٰ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لیہ سیف الرحمٰن ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرمظفر گڑھ جمیل کامران ، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے افسران اور ٹھیکداروں نے شرکت کی، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت سپورٹس کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، صوبہ بھر میں سپورٹس کے درجنوں منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اور کئی منصوبے جاری ہیں جن کو تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے، سیکرٹر ی سپورٹس پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں نوجوانوں کو سپورٹس کی جدید سہولتیں فراہم کرنے کیلئے 50کروڑ روپے کی لاگت سے سپورٹس کے 12نئے منصوبے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی نگرانی میں شروع کردیئے گئے ہیں،

ڈویژں کے جمنیزیم میں جدید آلات بھی فراہم کردیئے گئے ہیں جبکہ دیگر ضروری سہولتوں کی فراہمی کیلئے فنڈز بھی جلد فراہم کردیئے جائیں گے،جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو بھی سپورٹس کی جدید سہولتیں فراہم کررہے ہیںجس سے فائدہ اٹھا کر نوجوان اپنے کھیل کو بہتر کرسکیں گے، انہوں نے کہاکہ چیمپئنز بنانے کیلئے رواں سال ہی انڈر 16انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے بھی منعقد کرائے جائیں گے، پنجاب میں 25نئی آسٹروٹرف بچھائی جارہی ہیں ڈیرہ غازی خان میں بھی نئی آسٹروٹرف بچھائی جائے گی۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے افسران کو ہدایت کی کہ سپورٹس کے منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں اس کیلئے کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے، اس موقع پر متعلقہ حکام نے سیکرٹری سپورٹس پنجاب کو منصوبوں میں پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے ڈیرہ غازی خان میں زیر تعمیر سپورٹس سٹیڈیم، جمنیزیم، سپورٹس گرائونڈز اور ای لائبریری کا معائنہ کیا اور کام کے معیار کا جائزہ لیا، انہوں نے منصوبوں کے مختلف شعبے دیکھے اور افسران کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport