برف پوش پہاڑوں پر پیرا گلائیڈنگ اور اسکیئنگ کے شاندار اسٹنٹس

منچلے نے فرانس کے برف پوش پہاڑوں پر پیرا گلائیڈنگ اور اسکیئنگ کے شاندار اسٹنٹس کا مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کردیا۔

رسک لینا بہت سے لوگوں کے لئے مشکل ثابت ہوتا ہے اور بات جب جان کی ہو توسب ہی کترا جاتے ہیں لیکن پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں۔

ایک منچلے نے فرانس میں برف پوش پہاڑوں پر بیک وقت پیراگلائیڈنگ اور اسکینگ کرتے ہوئے اپنی مہارت کا مظاہرہ پیش کیا۔

برف سے ڈھکے اونچے نیچے راستوں پر ایسی مہارت سے پیرا گلائیڈنگ اوراسکینگ کرتے اس نوجوان کو نہ بلندی سے خوف آیا اور نہ ہی غیر ہموار راستوں پر اس کا توازن بگڑاکیونکہ اسکے نزدیک زندگی نام ہی کھل کر جینے کا ہے۔

یہ مہم جُو نوجوان اسکینگ کرتے ہوئے نہ ہمت ہارا اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کی مسلسل جدو جہد کرتا رہا۔

error: Content is protected !!