اسلام آباد(نواز گوہر سے)پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی صوبائی ایسوسی ایشن یا یونٹ کی پہلے سے قائم یا قومی فیڈریشن سے ملحق ایسوسی ایشن کے متوازی تنظیم بنانے کا اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔کسی بھی ایسے اقدام میں ملوث قرار پانے والوں پر تاحیات پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔یہاں جاری ایک بیان میں قومی فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک نے پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے نمائندے کی موجودگی میں راول پنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں بننے والی ایسوسی ایشن کو فیڈریشن کی نمائندہ تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تمام گروپوں نے اپنے اختلافات بالائے طا ق رکھ کر جس منظم انداز میں انتخابات کروائے وہ لائق ستائش ہیں اور باہمی اتفاق سے بننے والی (رسجا) کی نئی ایسوسی ایشن جڑواں شہروں سمیت ملک بھر میں سپورٹس جرنلسٹس کی تر قی و فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔پاکستان سپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر نے یقین طاہر کیا ہے کہ منتخب عہدے دار سینئر اور سابق عہدے داروں کی مشاورت سے خدمات کی انجام دہی ممکن بنائیں گے