پہلی نیشنل بیلٹ ریسلنگ چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی

لاہور،پاکستان واپڈا کے ریسلرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی سینئر نیشنل بیلٹ ریسلنگ چیمپئن شپ جیت لی، چیمپئن شپ کی دونوں کیٹیگریز مینز اینڈ ویمنز میں واپڈا کے ہی کھلاڑی اول نمبر رہے، نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن پاکستان واپڈا نے، دوسری پوزیشن مینز میں پنجاب نے جبکہ ویمنز میں آرمی نے ، تیسری پوزیشن مینز میں پاکستان ریلوے جبکہ ویمنز میں خیبرپختونخوا جبکہ چوتھی پوزیشن مینز میں پاکستان آرمی اور ویمنز میں پنجاب نے حاصل کی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خواجہ ادریس حیدر تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

تعارف: newseditor