آرمی چیف کی ورلڈ الیون ہاکی پلیئرزاور پاکستانی لیجنڈز سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ورلڈ الیون کے ہاکی پلیئرز اور پاکستانی ہاکی لیجنڈز سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عالمی پلیئرز کو پاکستان لانے پر ہاکی فیڈریشن کی کاوش کو سراہااور کہا کہ ہاکی کے بین الاقوامی میچز کے لیے پاک فوج بھرپور سیکیورٹی دے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریسن (پی ایچ ایف) کے صدر بریگیڈئیر ریٹائرڈ خالد سجاد اختر نے کھیلوں کے فروغ میں آرمی چیف کی دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف نے پی ایچ ایف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ قومی کھیل کے دوبارہ فروغ کے لیے ہر ممکن مدد کی جائی گی۔

 

تعارف: newseditor