باکسر وسیم نے عامر پر کیا الزامات عائد کئے،آپ جان کر حیران رہ جائینگے

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے پاکستانی نژاد بر طانوی باکسر عامر خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ پاکستان میں صرف پیسے لینے آتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عامر خان نہ پاکستان کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں نہ ہی پاکستانی باکسرز کو سپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ جس نے کبھی پاکستان کیلئے کھیلا نہیں وہ کیا پاکستان کو سپورٹ کریگا؟ اور ہم پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں مگر ہمیں پوچھا نہیں جاتااور حکام کی بے رخی سمجھ سے بالاتر ہے۔

عامر خان انگلینڈ سے آتے ہیں ان پر کروڑوں روپے نچھاور کیئے جاتے ہیں، غیر ملکی عامر خان کو کروڑوں روپے دینے والے پاکستانیوں پر بھی توجہ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عامر خان کی اکیڈمی میں وہ لوگ کوچنگ کررہے ہیں، جنہوں نے کبھی باکسنگ نہیں کھیلی اور نہ کبھی رنگ میں اترے ہیں۔

تعارف: newseditor