سہ فریقی ون ڈے سیریز،بنگلہ دیش فائنل میں پہنچ گیا

شکیب الحسن اور تمیم اقبال نے ایک اور فتح گر کارکردگی پیش کرتے ہوئے سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بنگلہ دیش کو مسلسل تیسری کامیابی دلاکر فائنل میں پہنچادیا ہے۔

زمبابوین ٹیم 91 رنز سے شکست کھاگئی، 5 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، شکیب الحسن نے 51 رنز اور 3 وکٹیںلے کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

منگل کو سیریز کے پانچویں میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے، تمیم اقبال اور شکیب الحسن کے سوا کوئی بھی کھلاڑی بیٹنگ میں کامیاب نہ ہوسکاجبکہ تمیم اقبال 76 اور شکیب الحسن 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

انعام الحق ایک، مشفق الرحیم 18، محموداللہ 2، صابر رحمان6، ناصر حسین 2، کپتان مشرفی مرتضیٰ صفر، سنزامل اسلام 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مستفیض الرحمان 18 اور روبیل حسین 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہےتاہم زمبابوے بولرزکی جانب سے گریم کریمر نے 4، کائل جاروس نے 3 جبکہ چتارا اور سکندر رضا نے ایک، ایک وکٹ لی۔

جواب میں زمبابوین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 36عشاریہ3 اوورز میں 125رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، سکندر رضا 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، ہملٹن مساکاڈزا 5، سولومون میر 7، کریگ ایرون 11، برینڈن ٹیلر صفر، پیٹر مور 14، میلکم والر صفر، کپتان گریم کریمر 23، کائل جاروس 10، ٹنڈائی چتارا 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شکیب الحسن نے 3 جبکہ مشرفی، سنزامل اسلام اور مستفیض الرحمان نے 2، 2 اور روبیل حسین نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ تمیم اقبال کو ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کی زمبابوے کے خلاف سہ فریقی سیریز میں فتح ریکارڈ ساز ثابت ہوئی۔ مشرفی مرتضیٰ بنگلہ دیش کے کامیاب ترین کپتان بن گئے، ان کی زیر قیادت بنگلہ دیش کی 30ویں فتح ہے، اس کے ساتھ ہی وہ بطور قائد زیادہ ون ڈے میچز جیتنے والے بنگلہ دیشی کرکٹر بن گئے ہیں۔

انہوں نے سابق ہم وطن کپتان اور کھلاڑی حبیب البشر کا ریکارڈ توڑ ڈالا، اسٹار بیٹسمین تمیم اقبال نے 76 رنز کی اننگز کے دوران ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کرلیے، وہ اب تک 9 سنچریاں اور 41 نصف سنچریاں بناچکے ہیں۔

اسی دوران انہوں نے ایک ہی گرائونڈ پر سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی جے سوریا سے چھین لیا،وہ شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں 74 میچز میں 2549 رنز بناچکے ہیںجبکہ جے سوریا نے آر پریما داسا اسٹیڈیم، کولمبو میں 2514 رنز بنائے تھے۔

دریں اثنا اسی میچ میں زمبابوین آل راؤنڈر سکندر رضا نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 2 ہزار رنز اور گریم کریمر نے وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport