فائیو سائیڈ ایشیاء ہاکی کپ ; پاکستان نے عمان کو 4 کے مقابلہ میں 9 گول سے شکت دیدی۔

 

 

عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو سائیڈ ایشیاء ہاکی کپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری، پاکستان نے اپنے چوتھے میچ میں عمان کو 4 کے مقابلہ میں 9 گول سے شکت دیدی۔ پاکستان کے محمد عبداللہ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

پاکستان کی جانب سے کپتان راناعبدالوحید اشرف نے 5 گول، ارشد لیاقت نے 2 گول، محمد عبداللہ نے 1 گول، ذکریا حیات نے 1 گول سکور کیا۔ پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض ہیڈ کوچ عالمی ہاکی کپ گولڈ میڈلسٹ پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین وسیم فیروز سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹیم مینجر میجر ر محمد شاہنواز خان اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم میں گول کیپرز: عبداللہ اشتیاق خان، علی رضا، ڈیفینڈر: محمد عبداللہ، مڈ فیلڈز: احتشام اسلم، محمد مرتضی یعقوب، سٹرائکرز: ارشد لیاقت، ذکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف، عبدالرحمٰن اور عبدالوہاب شامل ہیں۔

فائیو سائیڈ ایشیاء کپ میں 11 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں پاکستان، انڈیا، افغانستان، انڈونیشیا، ایران، جاپان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ چائینہ، قازقستان، مالئشیا اور میزبان ملک عمان کی ٹیمں شامل ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!