سپورٹس بورڈ پنجاب کی 10ویں کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کا افتتاح آج ہوگا

صوبائی وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ اور ہیڈ آف کرکٹ کوچنگ اکیڈمیز سپورٹس بورڈ پنجاب ظہیر عباس آج بروز جمعرات 25جنوری کو حضرو(اٹک) میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی 10ویں کرکٹ کوچنگ اکیڈمی کا افتتاح کریں گے، اس موقع پر جناح سٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریب منعقد ہوگی جس میں صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ شاٹ کھیل کر اکیڈمی کا افتتاح کریں گے،واضح رہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبا زشریف کے ویژن کے مطابق نوجوان کرکٹرز کی تربیت کیلئے صوبہ بھر میں 9کرکٹ کوچنگ اکیڈمیز قائم کرچکاہے جس میں 6بوائز اور 3گرلز کی اکیڈمیز شامل ہیں، اکیڈمیز لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس کی نگرانی میں کام کررہی ہیں جس میں ماہر کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں۔

تعارف: newseditor