اسلام آباد یونائیڈڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نمائشی میچ 15فروری کو

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈییٹرز کے درمیان نمائشی میچ 15 فروری کو رولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں گذشتہ روز ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ تیسرے ایڈیشن کے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اونر علی نقوی ، کپتان مصباح الحق اور کو ئٹہ گلیڈییٹرز کے کوچ معین خان بھی آفیشلز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں میچ کا اعلان کیا۔ علی نقوی نے کہا کہ پہلی دفعہ تاریخ میں نمائشی میچ ہوگا، اور امید ہے کہ ایک اچھا میچ ہوگا۔ معین خان نے کہا کہ نمائشی میچ اچھا اقدام ہیجو پہلے نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف کھلاڑی باقی سٹاف اس میں حصہ لیں گے، میچ کا مقصد ٹورنامنٹ سے قبل ایک اینوائرمنٹ بنانا ہے۔ انٹرنیشنل ٹیم آ رہی ہیں ملک کا بین الاقوامی سطح پر امیج بہتر ہو گا۔ نمائشی میچ کا مقصد ٹورنامنٹ میں لوگوں کو انوالو کرنا ہے۔ دوسرا نمائشی میچ کوئٹہ میں کھیلنے کی درخواست ہے، کوئٹہ کی عوام کے کئے اچھا ایونٹ ہوگا۔ انہوں نیکہا کہ کرکٹ کا جنون ملک بھر میں ہے، ایک اچھی ہائیپ بنے گی۔ علی نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل سب سے بڑا گیم ایونٹ ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوئی لائبلٹی نہیں پی ایس بی پر اور پی ایس ایل کا سپورٹس ایلیمنٹ بہت کامیاب جا رہا ہے۔ اورکھلاڑیوں کو مالی طور پر فائدہ ہورہا ہے۔کھلاڑی بہت خوش ہیں۔پنڈی اسلام آباد پر بہت فوکس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے جہاں کی اونر شپ ہو وہاں میچز ہوں۔ کوئٹہ میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہے، وہاں میچ کرانے پر فوکس ہے۔ سیکورٹی فورسز نے سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انشاء اﷲ کوئٹہ میں نمائشی میچ کروائیں گے۔ معین خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ لوگ بہت زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں اور کوشش ہے کے تمام شہروں میں میچز کروائیں جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی نمائشی میچ کا حصہ بنائیں اور اس سلسلہ ہم کوشش بھی کر رہے ہیں کہ غیرملکی فارن پلیئرز کو لائیں۔ تماشائیوں کیلئے بھرپور انٹرٹینمنٹ کے انتظامات ہیں، ٹیلنٹ ہنٹ میں روحیل نظیر کوبھی موقع دیں گے۔ پی ایس ایل میں جو پلیرز لئے ہی وہ بہترین کمبینیشن ہیں ،اسلام آباد کی ٹیم بیلنس ٹیم ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ تمام ٹیموں نے ٹیم کو بہتر کیا ہے۔ اور پی ایس ایل میں زبردست مقابلے کی امید ہے۔ دونوں ایڈیشن بہت کامیاب رہے اور تیسرا بھی کامیاب رہے گا، ملک کا اپنا ایونٹ ہے۔ کامیاب کرانا سب کی ذمہ داری ہے۔

 

error: Content is protected !!