پاک بھارت سیریز : سیاست ہی سب سے بڑی رکاوٹ ،شعیب اختر

سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے درمیان سیاست ہی سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور آپس کے میچز نہ ہونے کا الزام پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کو نہیں دیا جا سکتا،پی سی بی یا بی سی سی آئی حکام موجودہ حالات کے قطعی ذمہ دار نہیں کیونکہ دونوں ہی باہمی کرکٹ سیریز کے انعقاد کی خواہش رکھتے ہیں،پڑوسی ممالک کے درمیان میچز سے ان کا تمام تر مفاد بھی وابستہ ہے ،عام طور پر سب یہی کہتے ہیں کہ کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا چاہئے مگر بدقسمتی سے اس معاملے کا فیصلہ ڈپلومیٹک لیول پر کیا جاتا ہے ،موجودہ کھلاڑیوں کو بھی روایتی رقابت کا تجربہ ہونا چاہئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھی پاک بھارت مقابلوں کے انعقاد کیلئے آواز بلند کردی ہے جن کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ سرحدوں کے دونوں اطراف موجود کھیلوں کی تاریخی رقابت کو حالیہ برسوں کے دوران دیکھنے سے محض اس وجہ سے محروم رہے کہ سیاسی معاملات راہ کی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔دونوں ممالک کے عوام کی متفقہ رائے ہے کھیلوں میں سیاست نہیں ہونی چا ہیے ، کھلاڑی بھی روایتی رقابت کا مظاہرہ کریں۔

تعارف: newseditor