ماؤنٹ مونگانوئی: (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن معرکہ کل ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہے، گرین شرٹس نے اہم میچ سے قبل خوب پریکٹس کی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے شروع ہوگا۔
گرین شرٹس نے سیریز میں کامیابی پر نظریں جما لیں، اہم میچ میں فتح کیلئے ماؤنٹ مونگانوئی میں سرفراز الیون نے بھرپور ٹریننگ کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، فیلڈنگ اور فٹنس پر بہت محنت کی، تیسرے میچ کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان نہیں۔ کیویز کی جانب سے زخمی کولِن مونرو اور گلین فلِپس ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق اتوار کی صبح گیارہ بجے ان ایکشن ہوں گی۔