سید فخر صدر اور شیخ مظہر پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری منتخب

اسلام آباد (نواز گوہر سے ) سید فخر علی شاہ اور شیخ مظہر احمد کو پاکستان بیس بال فیڈریشن کے بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے، گذشتہ روز پاکستان بیس بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان بیس بال فیڈریشن کے چیئرمین شوکت جاوید نے کی۔ اجلاس پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سابق صدر سید خاور شاہ کی مغفرت کےلئے دعا کی گئی اور ان ملک میں ییس بال کے فروغ کے لئے کی جانے والی کاوشوں کوئی بھی سراہا گیا ، اجلاس میں سید خاور شاہ کی وفات کے بعد ان کے صاحبزادے سید فخر علی شاہ کو متفقہ طور پر صدر اور سیکرٹری جنرل کی خالی نششت پر شیخ مظہر احمد کو پاکستان سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ۔ اجلاس میں 23ویں سید خاور شاہ قومی بیس بال چیمپیئن شپ فروری کے آخری ہفتے لاہور میں منعقد کروانے اور قومی یوتھ ٹیم کو یوتھ ایشین بیس بال چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں جنرل کونسل کے تمام ممبران نے شرکت کی ۔ آخر پر پاکستان بیس بال فیڈریشن کے نو منتخب صدر سید فخر علی شاہ نے ان کو صدر منتخب کرنے پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔

تعارف: newseditor