ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کے نمبر ون بننے پر خوشی ہے،رومان رئیس

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی فاسٹ بولر رومان رئیس کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون ٹیم بننے پر خوشی ہے۔

نیوزی لینڈ سے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں رومان رئیس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز کو شکست دے چکی تھی اور ان کا مورال بلند تھا۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ اگرچہ ٹیم نے بھرپور کوشش کی لیکن ون ڈے سیریز میں کبھی بالنگ نہیں چلی تو کبھی بیٹنگ نے دھوکا دے دیا۔

واضح رہے کہ اتوار 28 جنوری کو ماؤنٹ ماؤنگنوئی میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر نہ صرف پاکستان نے سیریز  اپنے نام کی بلکہ وہ ٹی ٹوئنٹی کی نمبرون ٹیم بھی بن گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان نےکیویز کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی مرتبہ شکست دی ہے۔

اس سے قبل پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا تھا۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!