اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی اسمبلی کی بین الصوبائی رابطہ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے شہباز احمد سینئر نے کہا کہ ہم نے اپنی میٹنگ کی سفارشات وزارت کو بھجوا دی ہیں،سکولوں اور کالجوں میں ہاکی ختم ہو چکی ہے ،لڑکے کرکٹ کی طرف مائل ہو رہے ہیں،جب تک مختلف شہروں میں نیشنل ہاکی سنٹرز قائم کرکے بچوں کو تربیت کیساتھ ساتھ ان کو تعلیم اور ملازمتوں کی فراہمی کو یقینی نہیں بنائینگے اس وقت تک ہاکی کا کھیل ترقی سے ہمکنار نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کو پی ٹی سی ایل نے سپانسر کیا تھا ،اب ہاکی لیگ کروانے جا رہے ہیں اور ہاکی کیلئے مزید سپانسر تلاش کرینگے۔