باچاخان یونیورسٹی سپورٹس گالا میں رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

پشاور(سپورٹس رپورٹر) باچاخان یونیورسٹی سپورٹس گالا میں رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے، فائنل میں کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ نے جیالوجی ڈیپارٹمنٹ کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، گومل یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈاکٹر فہیم خان مسلم یوتھ یونیورسٹی، شبانہ خٹک ڈائریکٹر سپورٹس باچاخان یونیورسٹی، مس آمنہ، خیبرپختونخوا رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد، ٹیکنیکل آفیشل اعجاز محمد، محمد علی، عتیق الرحمان، اکرام اور عزیر محمد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں

 

 

 

باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کے زیراہتمام سپورٹس گالا کے سلسلے میں رسہ کشی مقابلوں کا شاندار انعقاد کیاگیا جس مین سولہ مختلف ٹیموں نے حصہ لیا پہلے سیمی فائنل کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ نے پشتو ڈیپارٹمنٹ کو تین صفر سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جیالوجی ڈیپارٹمنٹ نے ایگریکلچرل ڈیپارٹمنٹ کو دو ایک سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ فائنل میں کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ نے جیالوجی ڈیپارٹمنٹ کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،

error: Content is protected !!