اسلام آباد(اصغرعلی مبارک سے ) پاکستان کے نمبر ون ٹینس سٹار اعیصام الحق قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹینس پلیرز کورین ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کرینگے ھوم کورٹس اور ھوم کراوڈ کا ایڈوانٹج حاصل ہوگا تاھم کورین ٹینس پلیرز ورلڈ رینکنگ میں اچھی پوزیشن پر ہیں، ہمیں گراس کورٹ کا تجربہ ہے اور اس سے ہمیں فائدہ ہوگا۔پہلے روز میں اور عقیل خان واضح برتری حاصل کرنے کی کوشش کرینگے۔ڈیوس کپ اوشینیا گروپ ون ٹائی2018 کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہووے اعیصام الحق قریشی نے کہا کہ آئی ٹی ایف رولز کے مطابق اس بار ڈیوس کپ ٹائی کے مقابلے بیسٹ آف فائیو کی بجائے بیسٹ آف تھری ہونگے ،ہم بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انشااللہ کامیا بی حاصل کرینگے ۔گراس کورٹ میں گیند نیچے رہتا ہے اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرینگے اور انشااللہ محنت کا صلہ ضرور ملے گا ااعیصام الحق قریشی نے کہا کہ تھائی لینڈ کیساتھ ڈیوس کپ ٹائی میں ان فٹ نہیں تھا ،میچ کے دوران ان فٹ ہو گیا تھا ،اب میں مکمل طور پر فٹ ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈیوس کپ کیلئے پانچ کھلاڑیوں کا چناو کرنا چاہیئے تھا،اس موقع پراعیصام الحق قریشی کے ڈبلز پارٹنر عقیل خان نے کہا کہ ٹینس کے کھیل کی ترقی کھلاڑیوں اور فیڈریشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے،جونیئر کھلاڑیوں کو اس ٹورنامنٹ کا جائزہ لیکر خود کو ایسے ٹورنامنٹ کیلئے تیار کرنا ہوگا۔بیسٹ آف تھری کا اگر ہمیں فائدہ ہے تو یہ فائدہ دوسرے ممالک کو بھی ہوگا ۔جونیئرز کھلاڑیوں پر کام فیڈریشن کی ذمہ داری ہے
نو منتخب ھونہار پلیئر محمّد عابد علی اکبر نے کہا کہ ٹینس سے منگنی ھو چکی ھے ڈیوس کپ کیلئے پوری طرح تیار ہوں،سال میں پانچ ماہ کھیلتا ہوں اور اپنے ملک کیلئے ہر وقت حاضر رہتا ہوں ۔ھونہار پلیئرمزمل مرتضیٰ نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کیلئے سخت محنت کی ہے اور سینئر سے رہنمائی حاصل کرتا رہتا ہوں ۔ نان پلیئنگ کپتان حمید الحق نے کہا کہ بیسٹ آف تھری سے پاکستانی کھلاڑیوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔عابد علی اکبر نے انڈونیشیاء کے خلاف شاندار کھیل پیش کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ عقیل خان اور اعصام الحق نے کبھی مایوس نہیں کیا ،امید ہے کہ اس مرتبہ بھی ہم کامیابی حاصل کر لینگے۔اس وقت ایشیاء میں ٹاپ 16میں ہماری ٹیم شامل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس شعیب خان ،یوسف خان اور ثاقب جیسے نوجوان کھلاڑی موجود ہیں۔جو کسی بھی وقت ٹیم کا حصہ بن سکتے ھیں دوسری جانب پاکستان اور کوریا کے درمیان ڈیوس کپ اوشینیا گروپ ون ٹائی2018 کےحوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کورین ٹینس سٹارز جے سک کم (کپتان)،سونووو کون،یونگکیو لم،سیونگ چن ہونگ،یونگسیوک کم،منجونگ پارک،یونگ ہونگ کم (کوچ)،چلمن وانگ(ٹرینر) اور سیوہی کم (آفیشلز)نے کہا کہ ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان کیساتھ سخت مقابلے کی توقع ہے،ہم ہارڈ کورٹ پر ٹریننگ کرتے رہے ہیں،گراس کورٹ پر ہم نے ٹریننگ نہیں کی تاہم پھر بھی اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی سنگلز مقابلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے تاہم ڈبلز میں پاکستانی کھلاڑیوں سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے نیز ہم اپنے ٹاپ ٹینس سٹار چونگ کی کمی محسوس کرینگے جو کہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈیوس کپ ٹائی میں بیسٹ آف تھری کے میچز ہونگے تاہم اس سے ہمیں کوئی خاص فرق نہیں پڑتا ،ہمارے کھلاڑی نوجوان اور پرجوش ہیں اور ڈیوس کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے ۔انہوں میں پاکستان میں سیکورٹی کے انتظامات پر اور شاندار میزبانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔