کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستان کی چھ رکنی ریسلنگ ٹیم کا اعلان

لاہور (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لینے والی چھ رکنی قومی ریسلنگ ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا ، پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے مطابق پرفارمنس کی بنیاد پر چھ ریسلرز کا انتخاب کیا گیا، جس میں57کلوگرام کیٹیگر ی میں محمد بلال ،65کلوگرام کیٹیگری میں عبدالوہاب ،74کلوگرام کیٹیگری میں محمد اسد بٹ ،86کلوگرام کیٹیگری میں محمد انعام ،97کلوگرام کیٹیگری میں عمیر احمد اور 125کلوگرام کیٹیگری میں طیب رضا شامل ہیں ۔

تعارف: newseditor