نوجوانوں کو سپورٹس کے بہترین مواقع فراہم کررہے ہیں ،سیکرٹری سپورٹس پنجاب


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان سے رکن پنجاب اسمبلی قیصر اقبال سندھونے جمعرات کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ملاقات کی، جس میں گوجرانوالہ میں سپورٹس کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو سپورٹس کے بہترین مواقع فراہم کررہے ہیں جس سے نوجوان بھرپور فائدہ اٹھا کر اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہے ہیں، گوجرانوالہ میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ’’کوئی اتھلیٹ پیچھے نہ رہے گا‘‘ ہر ضلع میں سپورٹس گرائونڈز، جمنیزیم ،سٹیڈیم اور ای لائبریری کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، ایم پی اے قیصر اقبال سندھو نے سپورٹس کے فروغ اور ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی کاوشوں کو سراہا ۔

تعارف: newseditor