پنجاب سپورٹس بورڈ کی کھلاڑیوں پرانعامات کی برسات

لاہور (نواز گوہر سے)سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات کردی ہے، دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء جیتنے پر سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 33لاکھ 45ہزار روپے کے نقد انعامات تقسیم کئے ہیں،ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ

سلور میڈل جیتنے والی کو 75ہزار اور برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو 50ہزار روپے انعام دیا گیا جبکہ انفرادی مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑی کو 20ہزار، چاندی کا جیتنے والے کو 15ہزار اور کانسی کا تمغہ جیتنے والے کو 10ہزار روپے نقد انعام دیا گیا، انعامات کی تفصیل درج ذیل ہے،باکسنگ میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیتنے والی مردوں کی ٹیم کو ایک لاکھ40ہزار روپے، جوڈو کی ٹیم کو ایک لاکھ 45ہزار روپے

جوڈو خواتین کی ٹیم کو ایک لاکھ 35ہزار روپے، ویٹ لفٹنگ میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلزجیتنے والی مردوں کی ٹیم کو ایک لاکھ 55ہزارروپے، ریسلنگ کی مردوں کی ٹیم کو ایک لاکھ 60ہزار روپے،سنوکر کے گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیتنے والی مردوں کی ٹیم کو ایک لاکھ5ہزار روپے ، بیڈ منٹن میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیتنے والی مردوں کی ٹیم کو ایک لاکھ 5ہزار روپے،والی بال میں گولڈ میڈل جیتنے والی مردو خواتین کی ٹیموں کو ایک، ایک لاکھ روپے، کبڈی میں گولڈ میڈل جیتنے والی مردوں کی ٹیم کو ایک لاکھ روپے

ہاکی میں گولڈ میڈل جیتنے والی خواتین کی ٹیم کو ایک لاکھ روپے، فٹ بال میں گولڈ میڈل جیتنے والی خواتین کی ٹیم کوایک لاکھ روپے، بیس بال میں گولڈ میڈل جیتنے والی مردوں کی ٹیم کوایک لاکھ روپے، ٹیبل ٹینس مردوں کی ٹیم کو ایک لاکھ روپے،ہاکی میں سلور میڈل جیتنے والی مردوں کی ٹیم کو 75ہزار روپے، فٹ بال میں سلور میڈل جیتنے والی مردوں کی ٹیم کو 75ہزار روپے، نیٹ بال میں سلور میڈل جیتنے والی خواتین کی ٹیم کو 75ہزار روپے، نیٹ بال میں سلور میڈل جیتنے والی مردوں کی ٹیم کو 75ہزار روپے،ٹینس میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیتنے والی مردوخواتین کی ٹیم کو 90،90ہزار روپے، ٹیبل ٹینس میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیتنے والی خواتین کی ٹیم کو 85ہزار روپے، بیڈ منٹن میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیتنے والی خواتین کی ٹیم کو 85ہزار روپے،کراٹے کی مردوں کی ٹیم کو 70ہزار روپے، خواتین کی ٹیم کو 50ہزار روپے

تیکوانڈو کی مردوں کی ٹیم کو 25ہزار روپے اور خواتین کی ٹیم کو75ہزارروپے، ووشو مردوں کی ٹیم کو 90ہزار روپے، سکواش کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کو 35،35ہزار روپے جبکہ اتھلیٹکس میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز جیتنے والی مردوں کی ٹیم کو 2لاکھ60ہزار روپے اور خواتین کی ٹیم کو 4لاکھ 10ہزار روپے دیئے گئے۔صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے ایشیا پیسیفک گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں گولڈ میڈلز جیتنے پر خواتین کھلاڑیوں ٹونکل سہیل،سنیا غفور اور سائیبل سہیل کو بھی 50، 50ہزار روپے کے نقد انعامات دیئے۔

تعارف: newseditor