پنجاب حکومت ہر کھیل کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے،جہانگیر خانزادہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ فٹ بال دنیا کا معروف کھیل ہے،سپورٹس ہماری پہچان ہے، پاکستان کرکٹ میں دنیا پر حکمرانی کررہا ہے، پنجاب حکومت نے سپورٹس کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں، پنجاب میں 40 سٹیڈیمز میں فٹ بال کھیلنے کی سہولت میسر ہے، نوجوان آئیں اور دنیا کے معروف کھیل فٹ بال میں اپنا نام روشن کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز مقامی ہوٹل میں فیفا 2018ورلڈ کپ ٹرافی کی پاکستان آمد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

تقریب میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامرجان بھی موجود تھے، وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ نے مزید کہا کہ فیفاورلڈ کپ کنگ آف کپس ہے، فیفا 2018ورلڈ کپ ٹرافی کی پاکستان آمد تازہ ہوا کا جھونکا ہے جس سے ہمارے نوجوانوں کے حوصلہ بڑھیں گے، پنجاب حکومت ہر کھیل کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، صوبہ بھر میں سپورٹس کا انفراسٹرکچر تیار کرلیا گیا ہے، اہم شہروں میں گرائونڈز، جمنیزیم اور سٹیڈیم بنا رہے ہیں، یونین کونسل کی سطح پر کھلاڑیوں کو سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، صرف کرکٹ ہی نہیں دوسرے کھیلوں کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کررہے ہیں، پنجاب کے 40سٹیڈیمز میں فٹ بال کھیلنے کی سہولت فراہم کی گئی ہیں جو نوجوانوں کا انتظار کررہے ہیں کہ آئیں اور کھیلیں۔

تعارف: newseditor