نمائشی میچ کے دوران افسوسناک واقعہ، شعیب ملک کے بارے میں تشویشناک خبر

ملتان(سپورٹس لنک رپورٹ)پی ایس ایل کی نئی ٹیم ملتان سلطانز کے نمائشی میچ میں شدید بدنظمی ، بھگڈر مچ گئی ، شعیب ملک زخمی ہوگئے، ملتان اسٹیڈیم میں آئندہ میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔ تفصیلات کےمطابق پی ایس ایل کی نئی ٹیم ملتان سلطانز کے نمائشی میچ کے دوران شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی جبکہ بھگڈر مچ جانے کے باعث پاکستان کے مایہ ناز آل رائونڈر شعیب ملک کو گھٹنے میں شدید چوٹ آنے کے باعث وہ زخمی ہو گئے ہیں۔ شائقین کو منتشر کرنے کیلئےپولیس نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ پرائز ڈسٹری بیوشن کی تقریب کا انعقاد بھی نہ ہو سکا جس کی وجہ سے سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کاانکار تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ وسیم اکرم نے پرائز ڈسٹری بیوشن تقریب میں آنے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ گرائونڈ میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات اور میچ کے انعقاد کے سلسلے میں کئے گئے بھونڈے انتظامات بتائے جاتے ہیں۔ نمائشی میچ میں بدانتظامی کے باعث ملتان اسٹیڈیم میں آئندہ میچز کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑگیا ہے ۔

 

تعارف: newseditor