اسلام آباد( نواز گوہر سے)پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کے صدر اور اولمپئین رشید بلوچ نے سیکرٹری ارشد بٹ کے ھمراہ میڈیا سینٹر سپورٹس کمپلیکس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہووے کہا ھےکہ پاکستان کے اس دورے کا مقصد ملک میں پروفیشنل باکسنگ سرگرمیوں میں مزید تیزی لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاوہ لاہور‘ کوئٹہ‘ گوادر‘ پشاور اور اسلام آباد میں پروفیشنل باکسنگ سرکٹ کی بحالی اور سرگرمیوں کو مربوط انداز میں منعقد کرنے کے سلسلے میں سٹیک ہولڈرز سے گفتگو کی ۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومتی احکام اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے افسران سے بھی پروفیشنل باکسنگ سرگرمیوں کے سلسلے میں معاونت طلب کی ھے ۔ رشید بلوچ نے باکسنگ حلقوں سے درخواست کی کہ وہ ملک میں پروفیشنل باکسنگ سرگرمیوں کے سلسلے میں ان کے پروگرام میں ان کی معاونت کریں تاکہ ہمارے باصلاحیت نوجوانوں کو انٹرنیشنل پروفیشنل سرکٹ میں ان کا حقیقی مقام مل سکے اور وہ اس خوبصورت کھیل میں ملک کا نام بلند کرسکیں ،گزشتہ سال نومبر کے آخری ویک میں سابق اولمپیئن باکسر رشید بلوچ نے ملک میں پروفیشنل باکسنگ کے فروغ اور سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کے اپنے مشن کو جاری رکھتے ہوئے پاکستا ن باکسنگ ایسوسی ایشن کے بعد پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کے قیام کا اعلان کیا تھا ۔ نیوزی لینڈ میں مقیم سابق پروفیشنل باکسر رشید بلوچ اس باڈی کے صدر منتخب کیے گے تھے ہونگے۔ جبکہ اسلام آباد کے ارشد محمود جنرل سیکرٹری کے فرائض انجام دے رھے ھیں دیگر عہدیداروں میں سینئر نائب صدر جاوید عاشق لاہور نائب صدور ظہور احمد کے پی کے حمید جان بلوچستان اور محمد زبیر سندھ شامل ہیں۔سردار احمد حلیمی لیگل ایڈوائزر اور ممبران میں درجان گوادر‘ عمیر کراچی‘ عبد الرحمان بلوچ‘ جاوید بلوچ‘‘ اسلم قمبرانی‘ غنی مینگل‘ وحید آغا‘ عمران کلیم اور شامل ہیں‘ رشید بلوچ نے بتایا کہ میں نےچند برس قبل پروفیشنل باکسنگ کی سرگرمیوں کے سلسلے میں پاکستان باکسنگ ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی تھی اور پی بی اے کے پلیٹ فارم پر پاکستان کے تقریباً تمام بڑے شہروں میں پروفیشنل مقابلوں کا انعقاد کیا ہمارے نوجوانوں نے اس پلیٹ فارم میں بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر چکے ھیں ۔ رشید بلوچ نے بتایا کہ ہمارے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں تاہم ان کو مواقع کم ملتے ہیں اب انشاء اللہ پاکستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے بعد پاکستا ن پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں گے۔ رشید بلوچ نے بتایا کہ پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن(پی پی بی ایف) کے تحت پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پروفیشنل ریفری جج کورس کا انعقاد اسلام آبادمیں ہوا ۔ کورس کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے ریفری ججز کواس بات کا علم ہوسکے کہ امیچور اور پروفیشنل کی ججنگ میں کیافرق ہے۔اس کے کورس کے ساتھ ساتھ ہم ریفری ججز کو مزید تربیت بھی دیں گے۔ پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کے پلیٹ فارم کے تحت گزشتہ برس اسلام آبادمیں پانچ فائٹس کا انتظام کیا گیا ہے جس میں پاکستان کے ٹاپ ریکنگ باکسرز بشمول نادر بلوچ ایکشن میں نظر آے رشید بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ کا مستقبل تابناک ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پروفیشنل سرکٹ میں تیزی لائ جا چکی ھے ۔ ہماری دونوں پلیٹ فارم کو باصلاحیت آفیشلز کی خدمات حاصل ہیں.گزشتہ سال 30 دسمبر کو اسلام آباد میں کراچی کے باکسر نادر بلوچ نےپاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کا ٹائٹل جیت تھا کراچی کے نادر بلوچ نے گجرات کے اسد جٹ کو ٹیکنکل ناک آوٹ کی بنیاد پر شکست دیتھی ۔ ٹائٹل فائیٹ میں نادر بلوچ اور اسد جٹ نے ایک دوسرے پر بھرپور حملے کیے مگر اسد جٹ نادر بلوچ کے زور دار مکوں کے باعث زمین پر جاگرے جس پر ریفریز نے نادر بلوچ کو ٹیکنکل ناک آوٹ کی بنیاد فاتح قرار دیا۔سپر بینٹم پچپن کلوگرام کیٹیگری میں کوئٹہ کے علی داد نے گجرات کے سکندر عباسی کے خلاف کامیابی حاصل کی علی داد نے اپنے مد مقابل کو ٹیکنکل ناک آوٹ کی بنیاد پر شکست دی۔ سپر لائیٹ باسٹھ کلو گرام کیٹیگری کا مقابلہ کراچی کے محمد بلال نے اپنے نام کیا انہوں نے ہری پور کے محمد شاکر کو ہرایا۔ سپر ویلٹر میں پشاور کے مظفر خان نے میدان مارا۔ انہوں نے محمد صادق کو ٹیکنکل ناک آوٹ کیا۔ ہری پور کے محمد ناصر اور افغانستان کے محمد نبی کے درمیان مقابلہ ناک آوٹ کی بنیاد پر جیت لیا۔ محمد ناصر نے انتہائی پھرتی سے افغانستان کے کھلاڑی کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آوٹ کردیا تھا تاہم ۔ محمد ناصر کو پروفیشنل باکسنگ کی روایت کے مطابق مظفر خان آفریدی نے رنگ میں آکر چیلنج کیا مگر تاحال اس مقابلے کی تاریخ اور مقام کا فیصلہ پی پی بی ایف نے کرنا ھے ۔واضح رھے کہ سابق اولمپیئن باکسر اور پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن کے صدر عبدالرشید بلوچ 29 جنوری کو پاکستان پوھنچے ۔ نیوزی لینڈ میں مقیم رشید بلوچ نے تین سال قبل پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ کی سرگرمیوں کے سلسلے میں پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن (پی پی بی ایف) کی بنیاد رکھی اور اس سلسلے میں انہوں نے کراچی‘ لاہور‘ کوئٹہ اور گوادر میں پروفیشنل مقابلوں کا کامیابی سے انعقاد کیا۔