شین وارن نے اب کس کو نوکری پر رکھ لی،انتہائی شرمناک تفصیلات منظر عام پر

اسلام آباد( سپورٹس لنک رپورٹ)برطانوی جریدے دی سن کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے فحش فلموں کی سابقہ اداکارہ بلی برٹ کو نوکری پر رکھ لیا ہے. 43 سالہ بلی نے برطانوی دی سن کو دئے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شین وارن ان سے سماجی و نفسیاتی امور پر مشاورت کرتے ہیں تا کہ وہ اپنے سماجی تعلقات سے متعلقہ معاملات کو بہتر طریقے سے ہینڈل کر سکیں اور مستقبل کے بارے میں بھی بہتر فیصلے کر سکیں.

رپورٹ کے مطابق شین وارن ہفتے میں کئی بار بلی سے براہ راست یا سکائپ کے ذریعے ملاقات کرتے ہیں اور ان کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوتی ہے. میڈیا میں اس معاملے پر ہونے والی سی چہ مگوئیوں کے بعد بلی نے واضح کیا ہے کہ ان کا تعلق جنسی نہیں ہے اور نا ہی وہ شین وارن کو منشیات کی لت کے بارے میں کوئی رہنمائی فراہم کر رہی ہیں. بلی برٹ نے 17 سال قبل امریکا کے شہر لاس اینجلس میں پورن انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، لیکن آج کل وہ آسٹریلوی شہر پرتھ میں مقیم ہیں اور متعدد ٹی وی شوز میں جنسی مشیر کے طور پر شرکت کرتی ہیں۔

تعارف: newseditor