قومی ریجنل ون ڈے کپ کا فائنل کل اسلام آباد اور کراچی وائٹس کے مابین کھیلا جائے گا


راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قومی ریجنل ون ڈے کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کل اتوار کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اسلام آباد اور کراچی وائٹس کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ون ڈے کپ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں کراچی وائٹس اور اسلام آباد نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ کے سیمی فائنلز میں کراچی وائٹس نے پشاور پینتھرز جبکہ اسلام آباد نے راولپنڈی ریمز کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا، ایونٹ کے فائنل میں اتوار کو اسلام آباد اور کراچی وائٹس کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

تعارف: newseditor