پہلا ون ڈے،افغانستان نے زمبابوےکو قابو کرلیا

شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)افغانستان نے ٹیسٹ درجہ حاصل کرتے ہی اڑان بھرلی اور26سال پرانا درجہ رکھنے والی زمبابوین ٹیم کو ٹی20 سیریز کی شکست کے بعد اب پہلے ون ڈے میچ میں بھی 154رنز کی عبرتناک شکست سے دوچار کردیا ہے۔

شارجہ میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں فاتح ٹیم کے رحمت شاہ نے 114 اور نجیب اللہ زادران کے81 اور احسان اللہ کے 54 رنز کی بدولت 5وکٹ پر 333رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔

جواب میں زمبابوے کی ٹیم 35ویں اوور میں 179پر پویلین لوٹ گئی، ٹیم کی جانب سے ایرون 33رنز کے ساتھ نمایاں رہےجبکہ افغان بولرز کی جانب سے راشد خان نے 26رنز دیکر 4وکٹیں لیں تاہم رحمت شاہ سنچری بنانے پر مین آف دی میچ قرار پائے گئے ۔

تعارف: newseditor