سپینش فٹبال لیگ: ریال میڈرڈ نے سوسائیڈڈ کو پانچ دو سے ہرا دیا

میڈرڈ: (سپورٹس لنک رپورٹ) سپینش فٹبال لیگ کے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم ریال میڈرڈ نے ریال سوسائیڈڈ کو پانچ دو کے بڑے فرق سے ہرا دیا، پرتگالی سٹار رونالڈو نے ہیٹرک سکور کی۔

سپینش لیگ کے میچ میں ریال میڈرڈ نے ریال سوسائیڈڈ کیخلاف پہلے ہی منٹ میں گول داغ دیا۔ 27ویں منٹ میں رونالڈو نے شاندار گول کر کے برتری دو صفر کر دی۔

ریال میڈرڈ کی جانب سے ٹونی نے 34ویں اور رونالڈو نے ایک بار پھر 37ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچایا۔ 80 ویں منٹ میں سپر سٹار رونالڈو نے گول کر کے اپنی ہیٹرک مکمل کی۔مخالف ٹیم پورے میچ میں صرف دو ہی گول کر سکی۔

تعارف: newseditor