روزانہ کی محفوظ شدہ تحاریر : 13 فروری, 2018

بھارتی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ میں نئی تاریخ رقم کردی،تفصیلات اس رپورٹ میں

پورٹ الزبتھ ( سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے کی تاریخ میں پہلی بار جنوبی افریقا کو اس کی اپنی سرزمین کو دوطرفہ سیریز میں شکست دے دی۔بھارت نے پورٹ الزبتھ میں کھیلے گئے چھ ون ڈے میچز کی سیریز کے پانچویں میچ میں میزبان جنوبی افریقا کو 73 رنز سے شکست دے کر سیریز میں1-4 کی فیصلہ ...

مزید پڑھیں »

ٹیم میں بغاوت اور سازش کی باتیں کب آتی ہیں،سرفراز نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ): قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کھیل کے تینوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کے باوجود ان پر کوئی دباؤ نہیں اور وہ کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی 100فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ورزش اور دیگر ٹریننگ کے بعد نجی ٹی ...

مزید پڑھیں »

انٹرنیشنل سوکر فٹسال کپ کا آغاز 16 فروری سے ہوگا

اسلام آباد ( نواز گوہر )انٹرنیشنل سوکر فٹسال کپ میں شرکت کے لئے نیپال کی 12 رکنی ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے، انٹرنیشنل سوکر فٹسال کپ 16 فروری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں میزبان ...

مزید پڑھیں »

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے رواں سال کیلئے سپورٹس کیلنڈر جاری کردیا

اسلام آباد ( نوازگوھر ) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے کھیلوں کے مقابلوں کا روواں سال کے لئے سپورٹس کیلنڈر جاری کر دیا ہے،گذشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ پاکستان نو انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لے گا جبکہ ملک میں 18 ایونٹس ملک کے مختلف شہروں میں منعقد کئے جائیں گے، پاکستان جن ...

مزید پڑھیں »

پاکستان سپر لیگ تھری،ماہرہ خان کیا کرنے جا رہی ہیں،آپ جان کر حیران رہ جائینگے

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور زلمی نے اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان سپر لیگ کے سیزن تھری کے لیے اپنی ٹیم کا برانڈ ایمبسڈر مقرر کردیا۔ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی فرنچائز کی جانب سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں سابق کرکٹرز، سابق چیئرمین بورڈ اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب ...

مزید پڑھیں »

لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں، ٹیم منجمنٹ کی داتا دربار حاضری

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے ٹیم منجمنٹ کے ہمراہ داتا دربار پر حاضری دی۔ حاضری دینے والے کھلاڑیوں میں مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل، لیگ اسپنر یاسر شاہ، اوپننگ بلے باز فخر زمان، آل راؤنڈر بلاول بھٹی اور دیگر کھلاڑی شامل تھے۔ اس کے علاوہ لاہور قلندرز کے ...

مزید پڑھیں »

سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان نے باکسنگ شروع کر دی

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان نے پھر سے باکسنگ گلووز پہن لئے۔کرکٹ کے دروازے بند ہوئے ایک سال گزر گیا،شرجیل خان خود کو فٹ رکھنے کیلئے باکسنگ رنگ میں نظر آنے لگے۔تفصیلات کے مطابق شرجیل خان نے خود کو فٹ رکھنے کیلئے باکسنگ شروع کر دی ۔پی ایس ایل میں ...

مزید پڑھیں »

پی سی بی کے زیر اہتمام امپائرز اور میچ ریفریز کیلئے ریفریشر کورس

لاہور ( سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام امپائرز اور میچ ریفریز کے لئے ریفریشر کورس ، ڈی آر ایس سسٹم پر تربیت دی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورس کا مقصد 22فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے لئے تربیت فراہم کرنا ہے ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے امپائرز کوچ ڈینیز برنز ...

مزید پڑھیں »

پاکستان سپر لیگ، پلے آف میچز کے ٹکٹس جمعرات سے فروخت ہونگے

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں پاکستان سپر لیگ فائنل کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت یکم مارچ سے شروع ہوگی جبکہ محدود تعداد میں ٹکٹ ملک بھر میں کورئیر کمپنی کے دفاتر سے بھی فروخت ہوں گے۔ پی سی بی کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قذافی ...

مزید پڑھیں »

جھولن گوسوامی ان فٹ، جنوبی افریقہ ویمن کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر

جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی فاسٹ باؤلر جھولن گوسوامی فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ ویمن کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئیں۔ گوسوامی پاؤں کی انجری میں مبتلا ہیں۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایم آر آئی سکین کے بعد معلوم ...

مزید پڑھیں »