آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی،پاکستانیوں کیلئے ایسی خوشخبری جسے جان آپ جھوم اٹھیں گے

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کی جانب سے ٹیکس مسائل کے باعث چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کا معاملہ عدم یقینی کا شکار ہونے کے بعد پاکستان نے 2021 ایڈیشن کی میزبانی کی پیشکش کردی ہے۔

آئی سی سی نے اس سے قبل بھارت میں آئی سی سی ایونٹس کے لیے ٹیکس چھوٹ نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

پی سی بی ذرائع نے  نجی ٹی وی کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے آئی سی سی اجلاس کے دوران اس معاملے پر بحث جاری تھی جس کے دوران پی سی بی نے ایونٹ کی میزبانی کی پیشکش کی۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے آئی سی سی کو پاکستانی حکومت کی جانب سے ٹیکس چھوٹ دلانے کی یقین دہانی بھی کروادی۔

اس حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ آئی سی سی سالانہ بورڈ اجلاس میں کیا جائے گا۔

 گزشتہ سال بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی اور بھارتی ٹیکس مسائل کی وجہ سے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے امکانات روشن ہیں۔

اس بات کا بھی امکان موجود ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں گرین شرٹس کے میچز پاکستان میں کروادیے جائیں جبکہ دیگر میچز کا انعقاد متحدہ عرب امارات میں کردیا جائے۔

تعارف: newseditor