دس ہزار ون ڈے رنز،دھونی قریب پہنچ گئے

سینچورین(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 33 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج) جمعہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول چھٹے اور آخری ایک روزہ میچ میں 10 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کر لیں گے، اگر دھونی کامیاب ہوئے تو وہ یہ اعزاز پانے والے بھارت کے چوتھے اور دنیا کے 12ویں کھلاڑی بن جائیں گے، دھونی نے اب تک 317 میچز میں 10 سنچریوں اور 67 نصف سنچریوں کی مدد سے 9967 رنز بنا رکھے ہیں۔ بھارت کی جانب سے سچن ٹنڈولکر 18426 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، سارو گنگولی 11363 رنز بنا کر دوسرے اور راہول ڈریوڈ 10889 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

تعارف: newseditor