کراچی: (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اس بار پی ایس ایل کا فائنل شہر قائد میں ہورہا ہے۔ کوشش کریں گے کہ ٹائٹل جیتیں۔کراچی میں چیمپئنز ٹرافی ونرکپتان سرفراز احمد نے نجی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپرلیگ سے ملک میں کرکٹ واپس آرہی ہے۔ امید ہے آئندہ اور بھی میچز پاکستان میں ہوں گے۔ اس بار کراچی میں فائنل ہورہا ہے تو خواہش ہے کہ اب کی بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرٹائٹل جیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شارٹ فارمیٹ کرکٹ کھیلنے سے فٹنس کا معیار برقرار رکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔واضح رہے کے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کا آغاز 22 فروری سے ہو رہا ہے۔