پیانگ یانگ(سپورٹس لنک رپورٹ)جاپان کے 23 سالہ ایتھلیٹ یوزورو ہانیو نے ونٹراولمپک گیمز میں نئی تاریخ رقم کردی۔ وہ 66سال کے عرصے میں مینز اولمپک فگر سکیٹنگ میں متواتر تمغے حاصل کرنے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے ۔ کمر کی انجری سے نجات کے بعد کھیل میں واپسی پرانہوں نے فری سکیٹ پر دو مرتبہ توازن کھویا تاہم 317 اعشاریہ آٹھ پانچ پوائنٹس کی بدولت وہ ہم وطن کھلاڑی شوما یونو اور سپین کے زیویئر فرنینڈس کے مقابلے میں گولڈ میڈل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے ۔1952میں امریکہ کے ڈک بٹن نے مسلسل دو ٹائٹلز اپنے نام کئے تھے ۔