جوبلی انشورنس اسنوکر چیمپئن شپ،علی حیدر اور سلطان محمود کی کامیابیاں

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)کوالیفائر علی حیدر اور سلطان محمد نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوبلی انشورنس نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں نمبر 11 سیڈ محمد انڈر 21 چیمپئن نسیم اختر اور عبدالستار کوشکست دیدی۔

نمبر چار سیڈ شاہد افتاب بھی ٹورنامنٹ سے آئوٹ ہوگئے جبکہ محمد بلال اور محمد آصف نے شاندار سنچری بریک کھیلے۔ ٹاپ سکسٹین میں سب سے دلچسپ مقابلہ ماجد علی اور آغا بلاول کے درمیان رہا جو پانچ گھنٹے پندرہ منٹ تک جاری رہا۔

پیر کو کھیلے جانے والے بیسٹ آف نائن کوارٹر فائنل میں محمد بلال کا مقابلہ محمد احسن جاوید سے، بابر مسیح کا علی حیدر سے، ذوالفقار عبدالقادر کا محمد آصف سے اور سلطان محمد کا محمد ماجد علی سے ہوگا۔

کراچی جیم خانہ میں کھیلی جانے والی چیمپئن کے پری کوارٹر فائنل میں علی حیدر نے محمد نسیم اختر کو 4-2 سے، محمد بلال نے قدیر عباس کو 5-4 سے، محمد احسن جاوید نے شاہد آفتاب کو 5-2 سے، بابر مسیح نے سہیل شہزاد کو 5-2، ذوالفقار قادر نے آکاش رفیق کو 5-0 سے، محمد ماجد علی نے آغا بلاول کو 5-3 سے اور سلطان محمد نے عبدالستار کو 5-3 سے زیر کیا۔

تعارف: newseditor