پی ایس ایل تھری تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ،نجم سیٹھی

اسلام آباد ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے تیسرے ایڈیشن کو کامیاب بنانے کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی پی ایس ایل کے دو کامیاب ایڈیشن منظم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام فرنچائزز نے پی ایس ایل کے لیے رقم ادا کی ہے اور اس امید کا بھی اظہار کیا کہ لوگ ان میچوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ انہوں نے مذید کہا کہ پی ایس ایل 2019ء کے میچز کا انعقاد پاکستان میں کرانے کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ چیرمین کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی راہ ہموار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 2018ء کے بعد ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ایک سیریز کھیلے گی جبکہ ملایشیا میں پاکستان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز بھی کھیلے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں میچ فکسنگ کو روکنے کے لیے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اقدامات کرے گا۔

تعارف: newseditor